اے این پی کا 9 جون کو حکومت مخالف مظاہروں کا اعلان

پشاور (پبلک نیوز) ولی باغ میں اہم اجلاس، عوامی نیشنل پارٹی نے حکومت خلاف مظاہروں کو حتمی شکل دے دی۔ 9 جون کو صوبہ بھر میں مظاہرے ہوں گے۔

ولی باغ اجلاس میں مرکزی صدر اسفندیار ولی خان، صوبائی صدر ایمل ولی، سردار حسین بابک اور دیگر نے شرکت کی جس میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ تمام اضلاع کی سطح پر جلسوں اور مظاہروں کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی صدر اسفندیار ولی چارسدہ میں مظاہرے کی قیادت و جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ صوبائی صدر ایمل ولی صوابی و مہمند میں مظاہروں کی قیادت سنبھالیں گے۔ مردان میں احتجاج کی نگرانی امیر حیدر خان ہوتی کریں گے۔ سردار بابک ضلع بونیر میں موجود ہوں گے۔ شہر میں حاجی غلام احمد بلور اور خوشدل خان ایڈوکیٹ احتجاجی مظاہروں کی قیادت کریں گے۔

نوشہرہ، سوات، لوئر دیر، ملاکنڈ، شانگلہ، چترال، تورغر، بٹگرام ، مانسہرہ، ایبٹ آباد سمیت تمام اضلاع کے لیے مظاہروں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ فائنل کیے گئے نام مذکورہ اضلاع میں مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف مظاہروں کی قیادت اور خطاب کریں گے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں