منشیات کی روک تھام کیلئے اینٹی نارکوٹکس پنجاب کی آگاہی مہم

لاہور (پبلک نیوز) نوجوان نسل کو نشے کی لت سے بچانے اور منشیات کی روک تھام کے لیے اینٹی نارکوٹکس پنجاب کی جانب سے تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم جاری ہے۔

نجی تعلیمی ادارے میں منشیات سے نوجوان نسل کو بچانے کے لیے سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں جوائنٹ ڈائیکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کرنل شفیق احمد نے خصوصی لیکچر دیا۔ کرنل شفیق احمد کا کہنا تھا کہ  ڈپریشن کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد نشے سے پیار کرنے لگتی ہے۔ طلبہ کو محفوظ ماحول فراہم کرنا اداروں کا کام ہے جبکہ نشہ میی پڑے افراد کا بآسانی علاج ممکن ہے۔

طلبہ کی جانب سے خصوصی خاکہ بھی پیش کیا گیا جس میں معاشرے میں تیزی سے  پھیلتے اس ناسور اور نوجوان نسل پر اس کے اثرات بارے بتایا گیا۔

شرکا کا کہنا تھا کہ نشے کی لت لگنے کے بارے میں اہل خانہ میں سے اگر کوئی ایک فرد بھی جانتا ہو تو اس کو بچایا جا سکتا ہے ورنہ نشہ جان کا دشمن بن جاتا ہے۔

انسداد منشیات  کے لیے ضروری ہے کہ افراد معاشرے اپنا کرادر باشعور انداز سے ادا کریں۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں