آل پارٹیز کانفرنس میں اسمبلیوں سے استعفوں پر اتفاق نہ ہو سکا

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) آل پارٹیز کانفرنس میں ایک مرتبہ پھر اسمبلیوں سے استعفوں پر اتفاق نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی، اے این پی، پختونخوا میں استعفوں کی حامی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن استعفوں کی فی الوقت حامی نہیں۔

 

تجویز کنندگان نے مؤقف اختیار کیا کہ استعفیٰ دینے سے حکومت شدید ترین دباؤ میں آ جائے گی۔ لیکن پی پی اور ن لیگ استعفوں کی فی الوقت حامی نہیں۔ دونوں بڑی جماعتوں نے اے پی سی میں مؤقف اپنایا کہ ہمیں اتنی جلدی حکومت کو مظلوم نہیں بننے دینا چاہیے۔ استعفے ایک آپشن ضرور ہیں لیکن یہ آخری آپشن ہونا چاہیے۔

 

  یہ بھی پڑھیں:

 

اپوزیشن کی جانب سے سامنے آیا کہ پہلے مرحلہ پر ایوان کے اندر اور باہر احتجاج کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ پی ٹی آئی کے لیے کوئی میدان کھلا نہیں چھوڑا جاسکتا۔ ایوان کے اندر رہتے ہوئے مؤثر اپوزیشن سے حکومت پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا جائے۔

 

مؤقف واضح کیا گیا کہ احتجاج اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے جو حکمت عملی مرتب کی جائے گی، اسے قبول کریں گے۔ حتمی فیصلے تمام تجاویز کو سامنے رکھتے ہوئے متفقہ اعلامیہ میں شامل کیا جائے گا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں