بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کا کشمیریوں کے نام خط

 

سری نگر (پبلک نیوز) بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے کشمیریوں کے نام خط لکھ دیا۔ بھارت کے زہر الود منصوبے پر آئندہ کا لائحہ عمل دیتے ہوئے وادی میں جگہ جگہ احتجاج کی کال دے دی اور پاکستان اور مسلم امہ سے بھی کشمیریوں کی فوری مدد کی اپیل  کر دی۔

 

تفصیلات کے مطابق کشمیری عوام کے نام لکھے گئے خط میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر کا جغرافیہ، ہیت اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ بھارتی اقدامات عالمی قوانین، اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے منافی ہیں۔ بھارت کو تاریخ معاف نہیں کریگی۔

 

بزرگ کشمیری رہنما کا کہنا تھا کہ بھارت ہماری زمین ہی نہیں، مشترکہ شناخت اور بھائی چارے کی تباہی بھی چاہتا ہے۔ ہم نے بھارت کے ناپاک عزام کو ناکام بنانا ہے۔ اپنی زندگیاں، املاک اور شناخت بچانے کے لیے متحد ہو کر کھڑا ہونا پو گا۔ بھارتی قبضے سے مکمل آزادی تک جدوجہد جاری رکھنا ہو گی۔ 

حریت رہنما کا مزید کہنا تھا کہ بھارت جان لے 10 لاکھ نہیں پوری فوج بھی لے آئے کشمیری اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ انھوں نے پاکستان، پاکستانی عوام اور مسلم امہ سے کشمیریوں کی فوری مدد کی بھی اپیل کی اور وادی میں سرکاری حکام کے لیے پیغام دیا کہ احتجاج میں شامل ہوں ورنہ بھارت نواز سیاستدانوں کی طرح غیر ضروری ہو جائیں گے۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں