طارق باجوہ کی بطور گورنر سٹیٹ بینک تعیناتی کیخلاف درخواست

اسلام آباد (پبلک نیوز) طارق باجوہ کی بطور گورنر سٹیٹ بینک تعیناتی کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینیٹر تاج حیدر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ معیشت کے حوالے سے کوئی تجربہ نہیں رکھتے اور ان کی ناتجربہ کاری کے باعث ملک کی معیشت تباہی کا شکار ہوئی۔

درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ سید اقبال حسین عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں