اسلام آباد ہائیکورٹ: احتساب عدالت کے فیصلوں کیخلاف نیب، نوازشریف کی اپیلیں دائر

پبلک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ میں احتساب عدالت کے فیصلوں کے خلاف نیب اور نوازشریف کی اپیلیں دائر، ڈائری نمبر بھی لگ گئے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ سماعت کے لیے مقرر کریں گے۔ ضمانت پر رہائی کی نوازشریف کی رٹ پٹیشن پر اعتراض، سابق وزیراعظم کے وکلاء پٹیشن کل دوبارہ جمع کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کے خلاف احتساب عدالت کے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز پر فیصلوں کے خلاف نیب نے اپیلیں جمع کرائیں۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا دئیے۔ بیان حلفی ساتھ کیوں جمع نہ کرائے۔

نیب پراسیکیوشن ٹیم نے اعتراضات دور کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ ریاستی اپیلوں کے ساتھ بیان حلفی ضروری نہیں۔ رجسٹرار آفس نے اطمینان بخش جواب پا کر، درخواستوں پر ڈائری نمبر لگا دئیے۔ نیب نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا بڑھانے، فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کو چیلنج کیا ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل جمع کرائی تو اس پر بھی رجسٹرار آفس نے اعتراض لگائے۔ جنہیں نوازشریف کے وکلاء نے دور کر دیا۔

نوازشریف کی ضمانت پر رہائی کی درخواست کے ساتھ لگائی گئیں دستاویزات پر رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا کہ دستاویزات پڑھنے کے قابل نہیں، مدھم ہیں۔ نوازشریف کے وکلاء رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرکے پٹیشن کل دوبارہ دائر کریں گے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں