آصف زرداری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(پبلک نیوز) آصف زرداری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت، اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ کل سماعت کرے گا، تحریک انصاف کے خرم شیر زمان اور عثمان ڈار نے بیرون ملک اثاثے چھپانے پر آصف زرداری کی نااہلی کی درخواست دائر کی۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کے لئےدائر درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ تحریک انصاف کے خرم شیر زمان اور عثمان ڈار کی جانب سے بیرون ملک اثاثے چھپانے پر آصف زرداری کی نااہلی کی درخواست دائر کی گئی۔ پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی، اسلام آبادہائیکورٹ میں کل کیس کی باقاعدہ سماعت ہو گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کل سماعت کریں گے۔

 

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء خرم شیر زمان اور عثمان ڈار نے انتخابی گوشواروں میں اثاثے چھپانے پر سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات دائر کئے۔  اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے آصف علی زرداری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست اعتراضات ختم کر کے سماعت کے لئے مقرر کر دی۔ عدالت نے درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لئے۔ اعتراضات دور کرتے ہوئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں