مریم نواز کو پارٹی عہدہ دیے جانے کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی

اسلام آباد(پبلک نیوز) مریم نواز کو پارٹی کا عہدہ دیے جانے کا معاملہ، مسلم لیگ ن کے فیصلے کے خلاف باضابطہ درخواست تیار کر لی گئی۔ درخواست الیکشن کمیشن آف پاکستان میں دائر کی جائے گی۔ درخواست میں عدالت عظمیٰ کے فیصلوں کا مفصل ذکر موجود ہے۔

 

مسلم لیگ ن کے فیصلے کیخلاف باضابطہ درخواست تیار کر لی گئی، درخواست تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے تیار کی گئی ہے۔ درخواست اب سے کچھ ہی دیر میں الیکشن کمیشن آف پاکستان میں دائر کی جائے گی۔ بیرسٹر ملیکہ بخاری، میاں فرخ حبیب، جویریہ ظفر آہیر اور کنول شوذب درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔

 

درخواست میں مریم نواز کی بطور نائب صدر تقرری کے نون لیگی فیصلے کو آئین و قانون سے متصادم قرار دیا گیا ہے۔ درخواست میں ان تمام قانونی بنیادوں کا احاطہ کیا گیا ہے جن کی رو سے مریم نواز کسی بھی سیاسی و عوامی عہدے کیلئے نااہل ہیں۔ درخواست میں عدالت عظمیٰ کے فیصلوں کا بھی مفصل ذکر موجود ہے۔ تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کا وفد اب سے کچھ ہی دیر میں الیکشن کمیشن آف پاکستان پہنچے گا۔ مریم نواز کیخلاف باضابطہ درخواست دائر کرنے کے بعد بیرسٹر ملیکہ بخاری میڈیا کو مفصل بریف کریں گی۔

 

واضع رہے کہ قبل از وقت سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو مسلم لیگ ن کا نائب صدر بنانے پر تحریک انصاف کی قیادت کا اعتراض سامنے آگیا۔ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے مریم نواز کو پارٹی عہدہ دیے جانے پر عدالت سے رجوع کا فیصلہ کیا تھا۔ تحریک انصاف کی جانب سے مریم نواز کو پارٹی کا نائب صدر بنانے کو بزریعہ رٹ پٹیشن عدالت اور الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں