شہباز شریف، فواد حسین فواد کی ضمانت کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(پبلک نیوز) شہبازشریف اور فواد حسین فواد کی ضمانت کے خلاف نیب کی درخواستیں کل 18 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر ہیں۔ نعیم بخاری نے کل سپریم کورٹ میں پیش ہونے سے پیشگی معذرت کر لی۔

 

سپریم کورٹ میں شہباز شریف کی ضمانت سے متعلق کیس، کل ہونے والی سماعت میں نعیم بخاری نے پیش ہونے سے معذرت کرلی۔ درخواست جمع کروا دی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ میڈیکل چیک اپ کے باعث پیش نہیں ہو سکتا۔ شہباز شریف اور فواد حسین فواد کی ضمانت کے خلاف نیب کی درخواستیں کل 18 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر ہیں

 

نعیم بخاری نے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا کہ نیب کی مقدمات میں پیش ہونے کی درخواست قبول کر لی۔ نیب سے مقدمات کی پیروی کیلئے کوئی فیس نہیں لے رہا۔ نعیم بخاری نے عدالت سے کیس 22 اپریل کے بعد شروع ہونے والے ہفتے میں مقرر کرنے کی استدعا کر دی۔

عطاء سبحانی  5 روز پہلے

متعلقہ خبریں