اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مشین ٹول فیکٹری کے لئے فنڈز کی منظوری

اسلام آباد(پبلک نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، کمیٹی نے پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے لئے 833 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی، خصوصی اقتصادی زونز کو درپیش مسائل پر اجلاس میں غور کیا گیا۔

 

وزیرخزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں دو نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ہے، سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے خصوصی اقتصادی زون کو درپیش مسائل پر بریفنگ دی گئی، سرمایہ کاری بورڈ نے مسائل کے حل کے لئے نظام الاوقات کا منصوبہ پیش کیا۔

 

ای سی سی نے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے روزگار کے مواقع اور معاوضوں کی ادائیگی کے حوالے سے حکمت عملی بھی اجلاس میں پیش کی گئی۔ پاکستان مشین ٹول فیکٹری کیلئے 833 لاکھ روپے کے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دے دی، اس فنڈ سے پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے گی، ریٹائر ملازمین کو بھی اسی فنڈ سے ادائیگی کی جائے گی۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں