امریکی باکس آفس پر ایکوا مین کا راج تیسرے ہفتے بھی برقرار

پبلک نیوز: نارتھ امریکن باکس آفس پر ایکوا مین کا راج تیسرے ہفتے بھی برقرار ہے۔ سمندر کے بادشاہ نے 4 ارب 29 کروڑ روپے سے زائد رقم کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ دنیا بھر سے مجموعی طور پر ایک کھرب 31 ارب روپے سے زائد رقم سمیٹ لی ہے۔

 

باکس آفس پر 'ایکوا مین' کا راج تیسرے ہفتے بھی برقرار ہے۔ سمندر کے بادشاہ نے 4 ارب 29 کروڑ روپے سے زائد رقم کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ دنیا بھر سے مجموعی طور پر ایک کھرب 31 ارب روپے سے زائد رقم سمیٹ لی ہے۔

دوسری پوزیشن پر تھرلر فلم 'اسکیپ روم' نے قبضہ جمایا۔ پہلے ویک اینڈ پر فلم  نے اپنی لاگت سے دوگنی آمدنی کی، 2 ارب 51 کروڑ روپے سمیٹے جبکہ فلم کی تیاری پر ایک ارب پچیس کروڑ روپے لاگت آئی تھی۔

 

ڈزنی کی میوزیکل مووی 'میری پوپِنز ریٹرنز' کا تیسرا نمبر رہا جس نے 2 ارب 20 کروڑ روپے کمائے۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں