موسیقی کو نئی شناخت دینے والے موسیقار اے آررحمان 52 سال کے ہوگئے

پبلک نیوز: موسیقی کو نئی شناخت دینے والے لازوال موسیقار اے آر رحمان آج اپنی 52 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

 

آسکر اور گریمی ایوارڈ حاصل کرنے والے شاہکار موسیقار و گلوکار اے آر رحمان آج اپنی 52ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ 6 جنوری 1967ء کو بھارتی شہر چنائے میں پیدا ہونے والے اللہ رکھا رحمان نے اپنے بے شمار گانوں پر ایوارڈ حاصل کیے۔

 

فلم 'روجا' کے گانوں پر ان کو نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 2002 میں اے ار رحمان کو فلم سلم ڈوگ ملینیئر کا میوزک ترتیب دینے پر آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اے آر رحمان نے کئی لازوال گانوں کی دھنیں تخلیق کیں۔ دور حاضر میں بالی وڈ میں اے آر رحمان کا میوزک فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔

پوری دنیا میں اے آر رحمان نے 1500 سے زائد گیتوں کی موسیقی ترتیب دے کر کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

حارث افضل  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں