ملک میں اربوں کی بجلی چوری کا انکشاف، خیبرپختونخوا کا پہلا نمبر

پبلک نیوز: ملک میں اربوں روپے کی بجلی چوری ہونے کا انکشاف، خیبر پختونخوا بجلی چوری میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 23.48 ارب روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے جبکہ سندھ کا دوسرا نمبر ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں اربوں روپے کی بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے جو تحریک انصاف حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہے۔ وزارتِ توانائی ذرائع کے مطابق ملک میں اربوں روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے۔ خیبر پختون خواہ بجلی چوری میں پہلے نمبر پر ہے۔ کے پی کے میں 23.48 ارب روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی چوری میں سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔ جہاں 16.501ارب روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے۔

پاور ڈوژن ذرائع کے مطابق پنجاب میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ریجن میں 6.6 بلین روپے کی چوری ہو رہی ہے۔ ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی میں 3.03 بلین روپے کی چوری ہورہی ہے۔ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں 1.5 بلین روپے کی بجلی چوری کی جارہی ہے۔  گجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی میں 1.002 بلین روپے کی چوری ہو رہی ہے۔ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں 22 کروڑ روپے کی چوری ہو رہی ہے۔

 

صوبہ سندھ کی حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں 6.78 ارب روپے کی چوری ہو رہی ہے۔ سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی میں 9.721 ارب روپے کی چوری ہو رہی ہے۔ صوبہ بلوچستان کی کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی میں 6.75 ارب روپے کی چوری ہو رہی ہے۔

احمد علی کیف  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں