سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہید اریب کی نماز جنازہ ادا

کراچی (پبلک نیوز) سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے پاکستانی نوجوان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں پاکستانی سفارت خانے کے نمائندے اریب کی میت کے ہمراہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں اریب کے والد پہلے سے موجود تھی۔

 

حکام نے اریب کی میت والد کے سپرد کی جس کے بعد وہ اسے لے کر گھر روانہ ہوگئے، شہید اریب کی نماز نماز جنازہ دوپہر 3 بجے سنگم گراؤنڈ دستگیر نمبر 9 میں ادا کی، جس کے بعد تدفین سخی حسن قبرستان میں ہوگی۔

 

ایئرپورٹ پر لواحقین، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر بلدیات سعید غنی نے میت وصول کی۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں