شہری درخت لگائیں اور کچرا جگہ جگہ نہ پھینکیں: صدر مملکت

کراچی (پبلک نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ شہری درخت لگائیں اور کچرا جگہ جگہ نہ پھینکیں۔ کچرے کو اس کی مقرر کردہ جگہوں پر پھینکیں سڑکوں پر نہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی میں گرین اینڈ کلین مہم کا آغاز کر دیا۔ صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ حضور نے پیغام دیا صفائی نصاف ایمان ہے، ہر انسان کے لیے پاکیزگی ضروری ہے۔ کچرے کو اس کی مقرر کردہ جگہوں پر پھینکیں سڑکوں پر نہیں۔ شہری درخت لگائیں اور کچرا جگہ جگہ نہ پھینکیں۔ کسی کے لیے اپنے گھر کے باہر جھاڑو دینا بے عزتی کی بات نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش کروں گا حلقے میں پانی کی قلت کا مسئلہ حل کروا سکوں۔

اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی کے بنیادی مسائل بہت زیادہ ہیں ان میں الجھے ہوئے ہیں، جلد کراچی میں کھلیوں کے مقابلے منعقد کروائیں گے۔ حکومت سندھ کو سانحہ عاشور کی تحقیقات پر توجہ دینی چاہیئے، تحقیقات میں سنجیدگی نظر آنی چاہیئے قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں