ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کو 'نشان پاکستان' سے نواز دیا گیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کو سب سے بڑے سول اعزاز 'نشان پاکستان' سے نواز دیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس آمد پر یوم پاکستان تقریب کے مہمان خصوصی پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم  مہاتیر محمد کے اعزاز میں ایوان صدر میں پروقار تقریب ہوئی۔ صدر مملکت عارف علوی نے ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کو پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز 'نشان پاکستان' سے نواز دیا۔

اس سے پہلے یوم پاکستان تقریب کے مہمان خصوصی مہاتیر محمد کا وزیراعظم ہاؤس میں شاندار  استقبال کیا گیا۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے ملائشین وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

 

اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا بھی لگایا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں