آرمی چیف کی جرمن وزیر مملکت خارجہ امور سے ملاقات

راولپنڈی (پبلک نیوز) سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کے وزیر مملکت خارجہ امور نیلز اینن نے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے  تعلقات پر بات چیت کی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے جرمنی کے وزیر مملکت خارجہ امور نیلز اینن نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا ساتھ ہی مختلف شعبوں میں تعاون پربھی بات چیت کی گئی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق جرمنی کے وزیر مملکت نیلزاینن نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار اور اس کی قربانیوں کو سراہا۔

احمد علی کیف  6 روز پہلے

متعلقہ خبریں