آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت میں توسیع

 

اسلام آباد(پبلک نیوز) حکومتِ پاکستان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید تین سال کے لیے پاک فوج کا سالار مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع خطے کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ ملک کی مشرقی سرحد کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا۔ فیصلہ بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال، خصوصاً افغانستان اور مقبوضہ کشمیر کے حالات کے تناظرمیں کیا گیا۔

 

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل قمر باجوہ کی توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکیوں کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جنرل قمر باجوہ نے اپنے فوجی کیریر کا آغاز 24 اکتوبر 1980 میں کیا تھا۔ جنرل باجوہ کانگو میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی کمانڈ بھی سنبھال چکے ہیں۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں