آرمی چیف کی زیر صدارت سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پبلک نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید کی زیر صدارت 2 روزہ سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں قومی سلامتی اور جیو سٹرٹیجک صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں ہوئی۔ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں پاک فوج کے تمام جنرل آفیسرز شریک ہوئے۔ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس نے قومی سلامتی اور جیو سٹرٹیجک صورتحال کا جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق داخلی سلامتی، خطرات اور ان کے خلاف ردعمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے فروری میں کشیدگی کے دوران پاک فوج کے بھارت کو دوٹوک جواب کو سراہا۔

چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ پاک فوج مادر وطن کے دفاع کی  پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ پاک فوج وطن عزیز کو درپیش ہر خطرے کا مقابلہ کر سکتی ہے۔

سربراہ پاک فوج نے آپریشن رد الفساد میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو بھی سراہا۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں