یقین دلاتا ہوں کہ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سربراہ پاک فوج

 

راولپنڈی (پبلک نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کو تنہا اور حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گا۔ کشمیر کے لیے آخری گولی، آخری سانس، آخری سپاہی تک لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ کشمیر تکمیل پاکستان کا نا مکمل ایجنڈا ہے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی حل ہو گا۔

 

جنرل ہیڈ کوارٹر میں یوم شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے لے کر بقاء پاکستان کا سفر ہمارے شہداء کی قربانیوں سے سجا ہوا ہے۔ یوم دفاع و یوم شہداء پر آپ سے بات کرنا میرے لیے باعث فخر ہے۔ آج پاکستان میں امن کی بہتر فضا ہے۔ ظلم ہمارے امن کی خواہش کا امتحان ہے۔ اپنے شہیدوں کے خاندانوں کا حوصلہ دیکھ کر میرا اعتماد بڑھا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں کے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی حل ہو گا۔ کشمیر کے لیے آخری گولی، آخری سانس، آخری سپاہی تک لڑنے کے لیے تیار ہیں، پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کو تنہا اور حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گا۔

 

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن واستحکام کے خواہاں ہیں۔ موجودہ افغان مصالحتی عمل میں بھی  پاکستان کا بھرپور کردار شامل ہے۔ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔

 

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں