پاکستان کے خلاف کی جانے والی سازشیں ناکام بنائیں گے: آرمی چیف

راولپنڈی(پبلک نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد، 218 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں خطے کی جیو اسٹریجٹک صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت 218ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس کا انعقاد جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں ہوا۔ کانفرنس میں خطے کی جیو اسٹریجٹک صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں ملکی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کا ملک کی اندرونی سلامتی کی صورتحال اور علاقائی امن بالخصوص افغانستان میں مفاہمتی عمل پر اظہار کیا اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور اندرونی معاملات اور خطے میں قیام امن کے لیے کیے جانے والے حالیہ اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے تناظر میں ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، دشمن کی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے مشرقی سرحد، ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

 

چیف آف آرمی سٹاف کا کہنا تھا کہ اپنی سرحدوں کے تحفظ سمیت مربوط قومی ردعمل پر بھرپور توجہ ہے۔ ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ پاکستان کے خلاف کی جانے والی سازشیں ناکام بنائیں گے۔ آپریشن ردالفساد کے تحت آپریشنز جاری ہیں۔ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ امن کی بہتر صورتحال کے ثمرات لوگوں تک پہنچیں۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں