پاک فوج عوام کے فیصلوں کا دفاع کرتی ہے: جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی (پبلک نیوز) پاک فوج عوام کے فیصلوں کا دفاع کرتی ہے۔ آرمی چیف نےعام انتخابات میں آرمی الیکشن سپورٹ سیل کی کارکردگی کوسراہا۔ سپہ سالار نے کور کمانڈرز کو ہدایت کی کہ دہشتگردی کے خلاف کامیابیوں کو مزید تقویت دی جائے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرس ہوئی۔ سربراہ پاک فوج نے ہدایت کی کہ دہشتگردی کے خلاف حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مزید تقویت دی جائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں خطے کی جیو سٹرٹیجک صورتحال، علاقائی سلامتی اور ملک کی اندرونی صورتحال زیر غور آئی۔ کور کمانڈرز نے علاقائی امن و امان کے قیام کے لئے افغانستان کے عسکری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سپہ سالار نے عام انتخابات میں مینڈیٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کو مدد کی فراہمی پر آرمی الیکشن سپورٹ سیل کی کارکردگی کوسراہا۔ کور کمانڈرز نے انتخابی عمل کے دوران شہید اور زخمی ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ الیکشن میں بھرپور انداز سے حصہ لینے اور سکیورٹی فورسز سے ہر ممکن تعاون پر عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

حارث افضل  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں