حضرت علیؓ کے یوم شہادت پر سکیورٹی انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی

کراچی(اسامہ بن عتیق) حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے يوم شہادت پر نکالے جانے والے جلوس کی تيارياں جاری ہيں۔ جلوس کی گزرگاہوں پر پوليس نے سرچ آپريشن کيا۔ نيو ايم اے جناح روڈ اور ملحقہ سڑکوں کو آج رات 12 بجے سے بند کرديا جائے گا۔

 

شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا مرکزی جلوس کل مجلس عزا کے بعد نشترپارک سے برآمد ہو گا، گرین لائن منصوبے پت ترقیاتی کام جاری ہونے اور نمائش چورنگی بند ہونے کی وجہ سے روایتی جلوس کے روٹ میں عارضی طور پر معمولی تبدیلی۔ نشتڑ پارک سے برآمد ہو کے جلوس کراچی ایکسرے سے نیو ایم۔اے جناح روڈ، پیپلز چورنگی سے نیو پریڈی اسٹریٹ کوریڈور تھری سے صدر اور پھر وہاں سے روایتی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

 

عزاداران حسينيا ايرانيان امام بارگاہ کھارادر پر روزہ افطار کريں گے۔ جلوس کی گزرگاہوں پر سيکيورٹی کے فول پروف انتظامات کيے جا رہے ہيں۔ پريڈی پوليس نے لائنز ايريا اور ايمپريس مارکيٹ کے اطراف سرچ آپريشن کيا۔ جلوس کی گزرگاہوں اور ملحقہ سڑکوں کو بند کرنے ليے کنٹينر بھی پہنچا ديئے گئے ہيں۔ نيو ايم اے جناح روڈ اور اطراف کی سڑکوں کو آج رات 12 بجے سے کنٹينر لگا کر بند کر ديا جائے گا۔ عزاداروں کی سیکیورٹی کیلئے 10 ہزار سے زائد پوليس اہلکار مختلف مقامات پر تعينات ہوں گے۔ بلند عمارتوں پر اسنائپرز کو تعینات کيا جائے گا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں