حمزہ شہباز کے رمضان شوگر ملز کرپشن کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(ادریس شیخ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری، منی لانڈرنگ انکوائری کے بعد حمزہ شہباز کے رمضان شوگر ملز کرپشن کیس میں بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

 

چیئرمین نیب نے رمضان شوگر ملز کرپشن کیس میں حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں، نیب نے لاہور ہائی کورٹ کو حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری کے بارے میں تحریری طور پر آگاہ کر دیا۔ حمزہ شہباز کے منی لانڈرنگ انکوائری میں بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاچکے ہیں۔

 

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے 25 اپریل تک لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔ حمزہ شہباز پر بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر رمضان شوگر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ رمضان شوگر ملز سے متعلق انکوائری 4 جولائی 2018کو شروع کی گئی، 28نومبر2018 کو انویسٹی گیشن میں اپ گریڈ ہوئی، 7 دسمبر کو ریفرنس دائر ہوا۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں