امیر قطر کی آمد، پاکستانی آرٹسٹ باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پر عزم

اسلام آباد(ٹکا خان ثانی) امیر قطر کا دورہ پاکستان، پاکستانی آرٹسٹ بھی پاک قطر تعلقات کو مضبوط بنانے میں اپنا حصہ ڈالنے کو تیار۔ پاکستانی مصوروں نے تحفہ کے طور پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دو پورٹریٹ تیارکر لیں۔ پاکستانی مصورہ رابعہ ذاکر نے آئل پینٹ اور آرٹسٹ وقاص شائق نے پنسل ورک سے پورٹریٹ بنائی ہیں۔

 

پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی پاکستان آمد، پاکستانی آرٹسٹ بھی پاک قطر تعلقات کو مضبوط بنانے میں اپنا حصہ ڈالنے کو تیار۔ پاکستانی مصوروں نے تحفہ کے طور پر امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی کی دو الگ الگ پورٹریٹ تیار کر لیں۔ پاکستانی مصورہ رابعہ ذاکر نے آئل پینٹ اور آرٹسٹ وقاص شائق نے پنسل ورک سے پورٹریٹ بنائی۔ معروف مصورہ رابعہ ذاکر نے امیر قطر کی آئل پینٹنگ دو فٹ بائی ڈیڑھ فٹ سائز کی بنائی۔

 

رابعہ ذاکر نے امیر قطر کی پورٹریٹ قطری سفیر کو پہلے ہی پیش کر دی، راولپنڈی کے آرٹسٹ وقاص شائق اپنی پورٹریٹ سفارتخانے یا وزارت خارجہ حکام کے ذریعے پہنچائے گا۔ وقاص شائق نے چارکول اسٹک سے تیار پورٹریٹ میں حقیقت کے رنگ بھرے ہیں۔ وقاص شائق نے امیر قطر کی چار فٹ بائی پانچ فٹ سائز کی پورٹریٹ تیار کی۔ دونوں آرٹسٹ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ملائیشین وزیراعظم مہاتیر کی تصاویر بھی بنا چکے ہیں۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں