پانی کے قابل استعمال ذخائر 43لاکھ 30ہزار ایکڑ فٹ رہ گئے، ارسا

پبلک نیوز: ملک میں پانی کا بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ ملک میں پانی کے قابل استعمال ذخائر میں بدستور کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ چارماہ کے دوران پانی کے ذخائر میں 50 لاکھ ایکڑ فٹ کمی ہوئی ہے۔

ارسا کے مطابق ملک میں پانی کے قابل استعمال ذخائر صرف 43 لاکھ 30 ہزار ایکڑ فٹ رہ گئے ہیں۔ مسئلہ صرف پانی کی کمی کا نہیں رہا۔ پانی کی کمی کے باعث دس پاور یونٹ بند چار ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم سے آؤٹ ہوگئی ہے۔

پانی کی کمی کے باعث تربیلا اورمنگلا ڈیم میں بجلی پیدا کرنے والے دس پاور یونٹ بند ہوگئے۔ تربیلا ڈیم کے سات پاور یونٹس بند ہوگئے ہیں۔ تربیلا ڈیم سے بجلی کی پیداوارصرف ایک ہزار میگاواٹ رہ گئی ہے۔ یہاں سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4ہزار8سو میگاواٹ ہے۔

کچھ ایسی ہی صورتحال منگلا کی ہے جہاں بجلی پیدا کرنے والے 3 یونٹ بند ہوگئے ہیں۔ کل صلاحیت  11 سو میگاواٹ کی بجائے 500 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ اس صورتحال میں بڑا حصہ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کا بھی مسئلہ ہے۔ پاکستان کے پاس صرف 30 دنوں کیلئے پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں