ارون دھتی رائے نے مودی کو کہیں کا نہ چھوڑا

پبلک نیوز: بھارت کی معروف دانشور ارون دھتی رائے نے وزیراعظم نریندر مودی کی اصلیت بتا دی۔ انھوں نے کہا ہے کہ مودی نے ووٹوں کے لیے پلوامہ کا ڈرامہ رچایا۔ مودی نے اپنی غلطی سے دنیا کو باور کرا دیا کہ نیوکلیئر جنگ کا ٹریگر کشمیر ہے۔ اب دنیا کی کوشش ہو گی کہ کشمیر کا مسئلہ حل کروائیں، ایک چھوٹے سے مسئلے پر نیوکلیئر پاورز کو آمنے سامنے کھڑا کر دیا۔

ارن دھتی رائے کا کہنا ہے کہ بھارت کی ماضی کی حکومت ہمیشہ اس حوالے سے کامیاب رہیں، کیونکہ انہوںنے کشمیرکو عالمی مسئلہ نہیں بننے دیا۔ لیکن مودی کی ایک سرحدی کشیدگی نے کشمیر کوعالمی سطح پر اجاگر کر دیا ہے۔ کیونکہ ان کی حکمت عملی کی وجہ سے 2جوہری طاقتیں آمنے سامنے آ گئیں اور جنگ کے خطرات دونوں ملکوں پر منڈلانے لگے۔

1990 کے بعد سے اب تک 70 ہزار لوگ، مارے جا چکے ہیں، ہزاروں لاپتہ اور لاکھوں معذور ہیں۔ بغور جائزہ لیں تو، مجاہد، فوجی، دہشت گرد، یا جابر حکومت، ہر طرف ماتم ہی نظر آئے گا۔ بدلے کا غصہ، ہر آنکھ میں ہے۔ ہر کندھے پر جنازے کا بوجھ ہے۔

عادل ڈار جیسے ہزاروں نوجوانوں نے بدترین حالات میں ہوش سنبھالا اور اب وہ ان حالات میں جان کی پرواہ بھی نہیں کرتے۔  کیاعادل کے کیے کی وجہ سے اربوں زندگیوں کو داﺅ پر لگایا جا سکتا ہے؟

بھارتی اپنی جنگ آزادی مناتے ہیں۔ گاندھی، نہرو کی ستائش پیش کرتے ہیں۔ کشمیری بھی تو یہی کر رہے ہیں، اور پاکستان ان کی حمایت کرتا ہے۔ بھارت اس پیچیدہ مسئلے کو فلمی انداز میں حل کرنے کی کوشش کر رہاہے۔ مودی نے الیکشن جیتنے کے لیے ایک نئی فلم ’بالا کوٹ“ کے لیے سکرپٹ دے دیا۔

دنیا کے سب سے زیادہ مہلک ملٹری زون میں، ایک ایٹمی جنگ چھپی تھی، جو اب پوری دنیا نے دیکھ لی ہے۔ بی جے پی، والے 3 کلو گرام، گوشت کو ڈھونڈ لیتے ہیں، لیکن 350 کلو گرام بم نہیں ڈھونڈ سکے۔  

تجزیہ کاروں نے پہلے ہی کہہ دیا تھاکہ مودی الیکشن سے قبل کوئی نیا محاذ کھولے گا۔ عادل کی وجہ سے اسے موقع بھی مل گیا، اورسب نے ایٹمی جنگ کا خوف بھی محسوس کر لیا۔ ہندوستان میں سمجھدار لوگ بھی پاکستان سے بدلہ لینے کی بڑھکیں مار رہے ہیں۔

دوسری جانب سرجیکل سٹرائیک کی بات کریں تو عالمی ایجنسیوں نے بھی کہہ دیا کہ درختوں کے سوا کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔ مودی نے یہ ڈرامہ رچا کر تمام بھارتیوں کی زندگی داؤ پر لگائی۔ لوگ خوف سے گھروں میں محسور ہیں۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں