اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ایوان کا ماحول بہتر بنانے کیلئے سرگرم

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد پر ہنگامہ آرائی کے معاملہ پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ایوان کا ماحول بہتر بنانے کے لئے سرگرم ہو گئے۔

 

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں سے رابطے جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ایوان کا ماحول بہتر بنانے کے لیے سرگرم ہیں۔

 

اسپیکر اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کی قیادت پر ذاتی حملے نہ کئے جائیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے ایوان کا ماحول خراب کرنے کی ذمہ داری چند وزراء پر ڈال دی۔ فواد چودھری، شیخ رشید، مراد سعید اور شہریار آفریدی ماحول خراب کرتے ہیں۔

 

مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ وزیراعظم کی ذات پر تنقید نہ ہو تو اپنے وزراء کو کنٹرول کریں۔ ہماری قیادت پر ذاتی حملے ہوں گے تو جوابی حملہ ضرور کریں گے۔ اسپیکر ماحول خراب کرنے والے وزراء کے خلاف سخت ایکشن لیں۔ ن لیگ نے ایوان کا ماحول ٹھیک کرنے کے لئے بال حکومتی کورٹ میں پھینک دی۔

حارث افضل  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں