تبدیلی آگئی پروٹوکول کا زمانہ چلا گیا،وفاقی وزراء کا بغیر پروٹوکول کے سفر

لالہ موسیٰ(پبلک نیوز) مشہور میاں جی ریسٹورنٹ پر اسد عمر سمیت وفاقی وزراء کی آمد ریسٹورنت کی مشہور دال کھائی، جبکہ شہریوں نے وزرا کو اپنے درمیان  دیکھ کر خوب خوشی کا اظہار کیا ،اور براہ راست وزرا تک اپنے مسائل پہنچائے۔

 

تبدیلی آ گئی پروٹوکول کا زمانہ چلا گیا وفاقی وزراء اور مشیروں نے بغیر پروٹوکول سیالکوٹ کا سفر کیا، وزراء نے لالہ موسیٰ کے قریب جی ٹی روڈ پر میاں جی ریسٹورنٹ کی مشہور دال بھی کھائی، جبکہ وزیر مشیر عوام میں گھل مل گئے۔ وزیر خزانہ اسد عمر، حماد اظہر عثمان ڈار کو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔

شہریوں نے وزراء کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں، جبکہ اس موقع پر وزرا تک اپنے مسائل براہ راست پہنچائے۔ وزراء ایک بار پہلے بھی لالہ موسیٰ کے اس مشہور ریسٹو رنٹ پر گئے تھے اور وہاں کے مزیدار کھانوں  کے خوب مزے اڑائے تھے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں