کارکردگی دکھانے پر اسد عمر اور محمد عامر میں دلچسپ مکالمہ

پبلک نیوز: کارکردگی دکھانے پر اسد عمر اور محمد عامر میں ٹویٹر پر دلچسپ مکالمہ ہوا۔ اسد عمر نے عید کی مبارک کے ساتھ کرکٹ ٹیم کو خوشی برقرار رکھنے کی درخواست کی۔ جواب میں محمد عامر نے یقین دلایا کہ ہم پوری کوشش کریں گے۔

 

انڈیا کے ساتھ میچ میں ویرات کوہلی اور روہیت شرما کی وکٹیں تمہاری ہیں۔ یہ کہا تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو۔ سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے ٹوئٹر پر عالم اسلام کو عید کی مبارک باد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام مسلمانوں کو عید مبارک ہو، اللہ تعالیٰ سب کی رمضان کی عبادت قبول کرے اور پاکستان کرکٹ ٹیم سے خصوصی درخواست ہے کہ اس خوشی کے ماحول کو کم سے کم چند دن ایسا ہی رہنے دیں۔

 

اسد عمر کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ جی سر بالکل! انشااللہ ہم پوری کوشش کریں گے، آپ لوگ بھی ایسے کام کرنا کہ پورا پاکستان ہمیشہ خوش رہے۔

 

محمد عامر کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ بڑے کھلاڑی بڑے اسٹیج پر پرفارم کرتے ہیں۔ انشااللہ تم ایک بار پھر اس ٹورنامنٹ میں اپنی کلاس ثابت کرو گے، جیسے کہ کہا جاتا ہے کہ فارم میں ہونا عارضی جبکہ کلاس میں ہونا مستقل ہوتا ہے۔ بھارت کے ساتھ میچ میں ویرات کوہلی اور روہت شرما کی وکٹیں تمہاری ہیں۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں