وزیر خزانہ اسد ایف بی آر پالیسی بورڈ کے چیئرمین مقرر

اسلام آباد (پبلک نیوز) چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہے کہ ایک لاکھ 52 ہزار 201 بیرون ملک پاکستانیوں کے خفیہ اثاثوں کی تفصیل ملی ہے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کے 4961اثاثوں کی تفصیلات حاصل کر لی گئیں۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ایف بی آر پالیسی بورڈ کا اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو ایک لاکھ 52 ہزار 201 بیرون ملک پاکستانیوں کے خفیہ اثاثوں کی تفصیل ملی ہے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کے 4961اثاثوں کی تفصیلات حاصل کر لی گئیں۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایف بی آر پالیسی بورڈ کی تشکیل نو کردی گئی۔ وزیر خزانہ ایف بی آر پالیسی بورڈ کے چیئرمین ہوں گے۔ تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت اور نجکاری کے وزراء بورڈ کے اراکین ہوں گے۔

اعلامیہ کے مطابق خزانہ اور محصولات کی سینیٹ اور قومی اسمبلی کی کمیٹیوں کے سربراہ بھی بورڈ کے اراکین ہوں گے۔ چیئرمین ایف بی آر بورڈ کے سیکرٹری ہوں گے، عبد الرزاق دا ؤد، حماد اظہر، سینیٹر کہدہ بابر، چیئرمین نادرا عثمان مبین، سابق چیئرمین ایف بی آر عبداللہ یوسف اور آئی ٹی کے ماہر سید جاوید بھی پالیسی بورڈکے ممبران ہوں گے۔

پالیسی بورڈ کے ٹرمز اینڈ ریفرنس نیا پالیسی بورڈ ہی طے کرے گا۔ عبداللہ یوسف نے ٹیکس افسران کے اختیارات آٹو میشن کے ذریعہ کم کرنے کی تجویز دی۔ وزیر خزانہ نے عبداللہ یوسف کو ایف بی آر کے آڈٹ اینڈ انسپکشن سسٹم کی تیاری کی ہدایت کی۔ بورڈ ریگولر طور پر اپنے اجلاس منعقد کرے گا۔ آئندہ اجلاس مارچ کے دوسرے ہفتے میں ہوگا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں