'مجھ سے پکوڑوں اور چاٹ کی بات کریں' آئی ایم ایف سے متعلق سوال پر اسد عمر کا جواب

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے اہم ستون اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ مجھ سے آئی ایم ایف کے بارے پوچھنے کے بجائے پکوڑوں اور چاٹ سے متعلق پوچھیں۔

پبلک نیوز کے سینئر رپورٹر ٹکا خانی ثانی نے سابق پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر سے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے معاہدہ سے متعلق سوال کیا جس پر انھوں نے سنجیدہ جواب دینے کے بجائے مذاق میں ٹالنے کی کوشش کی۔

اسد عمر نے کہا کہ مجھے پکوڑوں اور چاٹ سے متعلق سوال کریں۔ انھوں نے آئی ایم ایف ڈیل سے متعلق کسی بھی سوال کا سیدھا جواب نہ دیا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں