کابینہ میں نہ ہونے کے باوجود وزیراعظم کے ساتھ ہوں: اسد عمر

اسلام آباد (پبلک نیوز) رہنماء تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ نئے وزیر خزانہ سے کوئی امید نہ رکھے 3 ماہ میں بہتری لائےگا۔ اس بار آئی ایم ایف معاہدہ پہلے سے بہتر شرائط پر ہوا۔ سازشوں جیسے معاملات میں نہیں پڑتا۔ کابینہ میں آج رات یا کل مزید تبدیلیاں ہوں گی۔

 

شہر اقتدار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماء تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا تھا کہ کابینہ میں نہ ہونے کے باوجود وزیراعظم کے ساتھ ہوں۔ اس سفر میں ساتھ دینے والے کا شکر گزار ہوں۔ وزیراعظم کابینہ میں تبدیلی لا رہے ہیں۔ وزیراعظم سے کہا میں کابینہ کا حصہ نہیں رہنا چاہتا۔ معیشت تاریخ کے مشکل ترین دور پر تھی۔ نیا وزیرخزانہ بھی ایک مشکل معیشت کو سنبھالے گا۔

 

اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے بعد مشکل ترین عہدہ وزیر خزانہ کا ہے۔ جو وزیر خزانہ آئے مشکل فیصلوں میں اس کا ساتھ دینا چاہیے۔ معیشت کے استحکام کے لیے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔ آئی ایم ایف پروگرام کے آئندہ بجٹ پر اثرات ہوں گے۔ آئندہ بجٹ آسان نہیں بہت مشکل ہو گا۔ نئے وزیر خزانہ سے کوئی امید نہ رکھے 3 ماہ میں بہتری لائے گا۔ اس بار آئی ایم ایف معاہدہ پہلے سے بہتر شرائط پر ہوا۔ سازشوں جیسے معاملات میں نہیں پڑتا۔ کابینہ میں آج رات یا کل مزید تبدیلیاں ہوں گی۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں