بھارت سیاسی مقاصد کے لیے خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے:اسد عمر

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملہ بھارت کی اندروانی سیاست کا نتیجہ ہے۔ بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کی سازش کو ناکام بنایا جائے گا، امن کی کاوشوں کو کمزوی نہ سمجھا جائے۔

 

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اسلام آباد میں غیر ملکی سفارتکاروں کیلئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ حملہ بھارت کی اندروانی سیاست کا نتیجہ ہے۔ بھارت اپنی سیاسی مقاصد کے لیے خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے، ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتے ہیں۔ امن کی کاوشوں کو کمزوی نہ سمجھا جائے۔

 

وفاقی وزیر نے اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ امن کے لیے کوئی ایک قدم آئے ہم دو قدم بڑھائیں گے۔ حالیہ بھارت کے حملے میں پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔ پاکستان دنیا کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے، چین کے ساتھ لانگ ٹرم تجارتی تعلقات قائم ہیں، ترکی سے بھی ٹریڈ فریم ورک طے کیا گیا۔

عطاء سبحانی  4 روز پہلے

متعلقہ خبریں