مارکیٹ میں پیسہ لگائیں، ڈالر خرید کر اپنا پیسہ برباد نہ کریں: اسد عمر

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے اور اسٹیٹ بینک نے کہہ دیا ہے کہ روپیہ توازن میں ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ شرح تبادلہ کے لیول پر بات نہیں ہوئی۔ حکومت نے بہت مشکل فیصلے کئے ہیں۔

 

وزیر خزانہ اسد عمر نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہونے والی تقریب سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روپے کی قدر مارکیٹ سے ہم آہنگ ہو گئی ہے، جسے مصنوعی طور پر اونچا رکھا گیا تھا۔ اسٹیٹ بینک نے بھی یہ بات کی ہے۔ وزیر خزانہ نے مشورہ دیا کہ افواہیں نہ پھیلائیں اور ڈالر خرید کر پیسہ ضائع نہ کریں۔

 

وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت نے بہت مشکل فیصلے کئے ہیں، تبدیلی کو عام طور پر پسند نہیں کیا جاتا ہے۔ اس سے تباہی بھی ہوتی ہے تاہم دنیا کے نظام کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں، تبدیلی کو مرحلہ وار متعارف کرانا چاہیے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ شرح تبادلہ کے لیول پر بات نہیں ہوئی، ہمیں اپنے قوانین کو دنیا کے بہترین طریقوں پر منتقل کرنا ہے۔ سرکاری سوچ سے نکلنا ہے۔

 

وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ بچتوں کے فروغ میں اپنی صلاحیت سے کم نتائج دے رہی ہے۔ پاکستان 300 ارب ڈالر کی معیشت ہے اور دنیا کھربوں ڈالر کی مارکیٹ۔ اسد عمر نے کہا کہ پاکستانی معیشت کا حجم معاشی نمو کے مقاصد نہیں دے رہی، مارکیٹ ضرورت سے زائد ریگولیٹڈ ہے۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں