اے ایس ایف کی بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

اسلام اباد(پبلک نیوز) انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف (ایئرپورٹس سکیورٹی فورس)کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

 

اسلام اباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ دوحہ جانے والی پرواز کے مسافر کے سامان سے ہیروئن اور چرس برآمد کرلی۔ پکڑی گئی منشیات میں 1 کلوگرام براؤن ہیروئن اور 12 سو گرام چرس شامل ہے۔

 

کیو آر 633 پرواز کا عرفان خان نامی مسافرکو گرفتار کر لیا گیا۔ پکڑی گئی منشیات میں 1 کلوگرام براؤن ہیروئن اور 12 سو گرام چرس شامل ہے۔ کیو آر 633 پرواز کا عرفان خان نامی مسافرکوگرفتار کیا گیا ہے۔ اے ایس ایف کے مطابق پکڑی گئی منشیات ہارمونیم کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔ اے ایس ایف نے گرفتار مسافر کو مزید تفتیش کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دیا۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں