قتل کا ملزم اے ایس آئی عاطف شہزاد ضمانت خارج ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے فرار

لاہور (ادریس شیخ) قتل کا ملزم ضمانت خارج ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے فرار، پولیس کی ملزم کو گرفتار کرنے کی "کوشش" بے نقاب، درخواست گزار کے مطابق ملزم اے ایس آئی عاطف شہزاد نے قتل میں معاوت کی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سے قتل کا ملزم اے ایس آئی عاطف شہزاد عبوری ضمانت خارج ہونے پر فرار ہو گیا۔ پولیس نے اپنے پیٹی بھائی کو کیسے فرار کرایا، سامنے آنے والی فوٹیج میں سب نظر آ گیا۔ کسی نے پکڑنے کی زحمت تک نہ کی۔

لاہور ہائیکورٹ میں صفدر آباد میں قتل ہونے والے شہری اسلم  کے کیس کی سماعت ہوئی۔ مدعی مقدمہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اے ایس آئی عاطف شہزاد اسلم کو قتل کرنے کے معاملہ میں معاونت نہیں کر رہا۔ عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اے ایس آئی عاطف شہزاد کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ عدالت میں پولیس اپنے پیٹی بھائی اے ایس آئی عاطف شہزاد کو پروٹوکول دیتی رہی اور گرفتار کرنے کی زحمت ہی نہ کی۔ پولیس کے سامنے ملزم بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں