لاہور پولیس کے اے ایس آئی نے شہری کی بیوی کو اغوا کر کے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور (مرزا رمضان بیگ) صوبائی دارالحکومت میں پولیس شہریوں کی جان، مال اور عزت کی دشمن بن گئی۔ لاہور پولیس کے اے ایس آئی نے شہری کی بیوی کو اغوا کر لیا۔ ہوس کا نشانہ بھی بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے اے ایس آئی نے شہری کی بیوی کو اغوا کر لیا۔ لاہور پولیس اے ایس آئی ذوالفقار کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے باوجود بچانے میں لگ گئی۔ بادامی باغ پولیس نے خاتون کو بازیاب کروا لیا۔

پیٹی بھائی کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا گیا۔ ملزم ذوالفقار نے خاتون کو ہوس کا نشانہ بھی بنایا۔ پولیس نے میڈیکل تک نہ کروایا۔ خاتون کا شوہر تھانے پہنچا تو  تھانے میں بیٹھے "صاحب بہادر" نے دھمکیاں دیں ڈانٹ ڈپٹ کر کے جانے کا مشورہ دے دیا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں