پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں ایشیا کپ میں 23 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گی

پبلک نیوز: ایشیا کپ سپر فور مرحلہ کل سے شروع ہو گا۔ شائقین کرکٹ ایک اور پاک بھارت ٹاکرے سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ 23ستمبر کوروایتی حریف مدمقابل ہوں گے۔

ایشیا کپ کے گروپ مرحلے کے بعد سپر فور مرحلے کا آغاز ہونے کو ہے۔ شائقین کرکٹ ایک اور پاک بھارت ٹاکرے سے لطف اندوز ہوسکیں گے جبکہ پاکستانی شاہینوں کو افغانستان اور بنگلہ دیش کے غیرمعمولی کھیل کا چیلنج بھی درپیش ہوگا۔

ٹاپ فور مرحلے میں گرین شرٹس اپنا پہلا میچ 21ستمبر کو افغانستان کے خلاف ابوظہبی میں کھیلے گی۔ بھارت کے خلاف پاکستان کا اہم میچ اتوار 23ستمبر کودبئی اسٹیڈیم میں  ہوگا۔ پاکستان سپر فور میں اپنا تیسرا میچ 26ستمبر کو بنگلہ دیش کے خلاف ابوظہبی میں کھیلے گا۔ 

یاد رہے کہ ایشیا کپ ایونٹ کا فائنل جمعہ 28ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں  کھیلا جائے گا۔

احمد علی کیف  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں