مجھےعلم ہے، کون کون کہاں کہاں مدد کر رہا ہے: آصف زرداری

بدین (پبلک نیوز) شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انہیں علم ہے کون کون کہاں کہاں سے مدد کر رہا ہے، کاش ہمارے دور میں بھی کوئی ایسے مدد کرتا۔ پاکستان کو عوام کے اصل نمائندے چلا سکتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ طاقتوں کو جلد احساس ہوگا کہ پاکستان عوام کے اصل نمائندے چلا سکتے ہیں۔ آپ کے ہاتھوں سے بنائے ہوئے نمائندوں سے کام نہیں چلتا۔ سمجھ آرہی ہے کہ حکومت کی کون کون کہاں کہاں سے مدد کررہا ہے۔ کاش ہمارے دور میں بھی ایسی ہماری مدد ہوتی۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں موقع دیا جائے تو سب سے بہتر ہماری حکومت رہے گی۔ اسلام آباد کو سوچنا اور سمجھنا چاہیے کہ انسان کی ذات کی اصل قیمت ہے۔ پاکستان اسی عوام نے بنایا آپ نے لڑ کر نہیں بنایا۔ آج بھی ہمیں موقع دیا جائے تو سب سے بہتر ہماری حکومت رہے گی اور ہماری ہی حکومت سب سے بہتر تھی۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں