لاڈلے کے پھٹے ہوئے ڈھولوں نے للکارا ہے، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے: آصف زرداری

نوڈیرو (پبلک نیوز) آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کہ ہم ان کے بنائے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے، پہلے بھی ان ہتھکنڈوں کا مقابلہ کیا اور اب بھی کریں گے۔ ہم ان سے جمہوری طریقے سے مقابلہ کریں گے۔ 

 

وڈیرو میں شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ میرا بیٹا اور پارٹی مقابلے کے لیے تیار ہے۔ ہم جمہوری طریقوں سے مقابلہ کریں گے۔ ہم عدالتوں میں بھی ان کا مقابلہ کریں گے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ لاڈلے کے پھٹے ہوئے ڈھولوں نے ہمیں للکارا ہے۔ ہم نے 100 دنوں میں مشرف کی چھٹی کرائی۔ ہم نے 100 دنوں میں بے نظیر بھٹو کا رڈ دیئے۔ میں نے 100 روز میں 73 کے آئین کو بحال کیا۔ جنہوں نے کام کرنا ہو 100 روز میں بتا دیتے ہیں۔ ہم عوام کی طاقت سے دوبارہ حکومت بنائیں گے۔ جیالے باہمت ہیں، ان کا مقابلہ کریں گے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ہم ان کے بنائے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے، پہلے بھی ان ہتھکنڈوں کا مقابلہ کیا اور اب بھی کریں گے۔ بلاول میرا اور بے نظیر کا بیٹا ہے، اسے کیا ڈراؤ گے۔ ہم ان سے جمہوری طریقے سے مقابلہ کریں گے، ٹھپے مار کر دوبارہ الیکشن جیتیں گے، ان سے حکومت نہیں چلائی جائے گی، یہ پاکستان کو نہیں چلا سکتے اور معیشت کو بھی نہیں سنبھال سکتے۔

حارث افضل  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں