جعلی اکاؤنٹس کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور کی حفاظتی ضمانت منظور

کراچی (پبلک نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی حفاظتی ضمانت 10 لاکھ روپے کے عوض 10 روز کے لیے منظور کر لی، مدت ختم ہونے سے قبل متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ‌‌

 

منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپورکی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دہندگان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے مختصر دلائل دیئے جس پر عدالت نے 10 لاکھ کے عوض 10 روز کے لیے حفاظتی ضمانت دی اور مدت ختم ہونے سے قبل متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔

 

سابق صدر آصف زرداری سماعت سے پہلے جب سندھ ہائیکورٹ پہنچے تو کارکنوں نے خوب نعرے بازی کی تاہم آصف زرداری نے ان کی سرزنش کر دی۔

حارث افضل  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں