آصف علی زرداری کی نیب پیشی، 3 کیسز میں بیانات ریکارڈ

راولپنڈی (پبلک نیوز) سابق صدرآصف علی زرداری کی نیب پیشی، ہریش کمپنی سمیت 3 کیسز میں قومی احتساب بیورو کو بیان ریکارڈ کرا دیئے۔

 

تفصیلات کے مطابق آصف علی زداری نیب ہیڈ کوارٹر پہچنے تو قائدین کو انتظامیہ نے ساتھ جانے سے روک دیا، نیئربخاری، نفسیہ شاہ عمارت کے اندر جانے میں کامیاب رہے۔ نیب حکام نے ہریش کمپنی، پارک لین اور اوپل ٹوٹوفائیو سے معتلق سابق صدر کا ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ وقت تک بیان ریکارڈ کیا، پیشی کے بعد سابق صدر واپس روانہ ہوگئے۔

 

سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آصف علی زرداری پر تمام الزامات کو مسترد کر دیا کہا یہ سیاسی انتقام کا نشانہ ہے۔ پارک لین اور پرتھینان کمپنیوں سے آصف زرداری کا تعلق نہیں۔ اس میں وہ نہ ڈائریکٹر ہیں نہ شیئرہولڈر پھر بھی انہیں بلایا جارہا ہے۔ تمام ریفرنس میں سرخروہوں گے۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں