آصف علی زرداری  10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

اسلام آباد (فرخ نواز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آصف علی زرداری  کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ سابق صدر کو گزشتہ روز گرفتاری کے بعد آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے نیب  کی استدعا منظور کرتے ہوئے مزید تفتیش کے لیے آصف زرداری کا جسمانی ریمانڈ  دے دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ آصف زرداری کو عدالت میں پیش کیا اور نیب کی جانب سے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی۔

 

احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے 21 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں