جسٹس آصف سعید کھوسہ اگلے چیف جسٹس پاکستان ہونگے، صدر مملکت نے منظوری دیدی

اسلام آباد (پبلک نیوز) صدر مملکت پاکستان نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کی آئندہ کے چیف جسٹس کے طور پر تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر فرائض سنبھالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ اگلے چیف جسٹس پاکستان ہوں گے۔ صدر مملکت نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کو چیف جسٹس بنانے کی منظوری دے دی۔ وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارت قانون نے نوٹیفیکیشن صدر مملکت کی منظوری کے بعد جاری کیا۔  جسٹس آصف سعید کھوسہ کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے نامزد کیا گیا۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 17 جنوری کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ جسٹس کھوسہ 18 جنوری سے 20 دسمبر 2019 تک چیف جسٹس پاکستان رہیں گے۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں