عمران خان 5 سال پورے کرلیں سوال ہی نہیں پیدا ہوتا: آصف زرداری

بدین (پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان 5 سال پورے کرلیں سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ سندھ کے عوام بہت با شعور ہیں، وہ اپنا حق سمجھتےہیں، آپ کے الیکشن کو کوئی نہیں مانتا۔

جسلہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ غریبوں کے حقوق کی بات کی اور جدوجہد کی لیکن ہرغریب آدمی حکومت کو ہاتھ اٹھا کر بددعا دیتا ہے۔ ان کی جنگ مجھ سے صرف 18 ویں ترمیم پر ہے، زمین ختم ہوگئی اب یہ چاہتے ہیں کہ گیس اور ذخائر بھی لے لیں۔

 

 

آصف زرداری نے کہا کہ اتنا دیوار سے مت لگاؤ کہ عوام ہاتھ سے نکل جائے۔ یہ لوگ نا تو عوام سے آئیں ہیں اور نا ہی ان کا عوام میں جانے کا ارادہ ہے، عمران خان 5 سال نکال لے یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ کبھی گمان میں بھی کوئی ورکر ان سے خوف نہ کھائے۔ ہم نے حکومت چلائی ہے ملک بھی چلایا ہے۔ ان سب کو ہم سنبھال لیں گے۔

شریک چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ڈالر اوپر جا رہا ہے اورحکومت کو علم ہی نہیں۔ بجلی کا ایک پیسہ بڑھانے کے لیے مجھے میرا منسٹر فون کرتا تھا انہیں پتہ ہی نہیں۔ مجھے کسی نے نہیں کہا تھا بلوچستان سے معافی مانگو مگر میرے ضمیر نے کہا معافی مانگ۔

سینئر ترین سیاست دان نے واضح کیا کہ ان کی جنگ صرف اٹھارویں ترمیم کے لیے ہے۔ اگر ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر بن گئے ہو تو سوچو اورسیکھو۔ سیکھنے میں وقت نہیں لگتا، یہ سب کس سے چھپانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ قبر اور ہر انسانی ذات بھی پوچھے گی۔

 

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں