وقت آ گیا ہے ہم اسلام آباد چلیں اور حکمرانوں کو ایوانوں سے باہر نکالیں: آصف زرداری

گڑھی خدا بخش (پبلک نیوز) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے حکومت کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔ انھوں نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے ہم اسلام آباد چلیں۔ حکمرانوں کو وہاں سے باہر نکالیں۔ ہم کنٹینر سے گھر نہیں جائیں گے، سڑکوں پرہی لیٹے رہیں گے۔ انہیں رہنے دیا تو یہ پاکستان کو 100سال پیچھے لے جائیں گے۔

بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی 40 ویں برسی کے موقع پر جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے حکومت کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اسلام آباد چلیں اور انہیں وہاں سے باہر نکالیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم کنٹینرسے گھرنہیں جائیں گے، سڑکوں پرہی لیٹےرہیں گے۔ انہیں نکال کر آئیں گے۔ انہیں رہنے دیا تو یہ پاکستان کو 100سال پیچھے لےجائیں گے۔ میں جیل میں ہوں یا باہر انہیں حکومت سے نکال کر رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر چیز ڈبل مہنگی ہو گئی۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا 18ویں ترمیم کے خاتمہ کے لیے یہ مجھ پر کیسز بنا رہے ہیں۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں