آصف زرداری، فریال تالپور کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد (پبلک نیوز) میگامنی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاؤںٹس کیس میں گرفتار آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے  ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواستیں سماعت کے لیے منظور کر لی گئیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کل دونوں درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

 

نوازشریف کے بعد آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے بھی ضمانت کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکا دیا۔ آصف علی زرداری نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیسز میں طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔ نیب اور احتساب عدالت کو فریق بنایا گیا۔

 

آصف زرداری کا درخواست میں مؤقف ہے کہ انہیں دل کی بیماری لاحق ہے، تین اسٹنٹ بھی ڈالے جا چکے ہیں، شوگر بھی ہے جسے کنٹرول کرنے کے لیے مستقل علاج کی ضرورت ہے۔ آصف زرداری کی درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹس بھی منسلک کی گئیں۔ استدعا کی گئی کی متعدد بیماریوں کے باعث ضمانت منظور کی جائے۔

 

فریال تالپور کی درخواست میں مؤقف تھا کہ ایک اسپیشل بچی کی ماں ہوں۔ اس کی دیکھ بھال کے لیے ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت دی جائے۔

 

آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔

احمد علی کیف  4 روز پہلے

متعلقہ خبریں