میگا منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

کراچی(پبلک نیوز) سندھ ہائی کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرنے کا کیس۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کیس اسلام آباد منتقلی کو عدالت میں چیلنج کر دیا۔ آصف زرداری، فریال تالپور کی ضمانتیں تیار کر لی گئیں۔ پیر کو آصف زرداری، فریال تالپور کی ضمانتیں دائر ہونے کا امکان ہے۔


میگا منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرنے کا کیس، سابق صدر آصف علی زرداری نے کیس اسلام آباد منتقلی کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کر دیا۔ آصف علی زرداری نے اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے توسط سے درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کردی۔ سابق صدر کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا بینکنگ کورٹ نے کیس اسلام آباد منتقل کردیا ہے۔ کیس اسلام آباد منتقل نہیں کیا جاسکتا، یہ کیس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

 

درخواست میں دائر مؤقف کے مطابق یہ کیس کرپشن کا نہیں ہے، جیسے نیب منتقل کیا گیا، کیس سندھ سے کسی اور صوبے میں منتقل کرنا غیر قانونی ہے، کیس اسلام آباد منتقلی فیصلہ کو کالعدم قرار دیا جائے۔ سندھ ہائیکورٹ میں فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بینکنگ کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ امید ہے کہ پیر کے دن درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوگی۔ آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے جانب سے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

عطاء سبحانی  3 روز پہلے

متعلقہ خبریں