اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف زرداری نااہلی کیس کی سماعت نہ ہو سکی

اسلام آباد(پبلک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کی درخواستوں پر آج سماعت نہ ہوسکی۔ رجسٹرار آفس سماعت کی نئی تاریخ مقرر کرے گا۔

آصف زرداری نااہلی کیس کی آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت نہ ہو سکی، آج کی کازلسٹ میں کیس شامل نہیں تھا۔ رجسٹرار آفس کیس کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کرے گا۔ درخواستوں پر رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اعتراضات دور کرکے سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ خبر:آصف زرداری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کی رٹ پٹیشن پر نمبر چار سو بیس لگا دیا گیا۔ درخواستوں پر پہلی سماعت میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزاروں کے وکیل ثابت کریں کہ یہ عوامی مفاد کا معاملہ ہے۔ عثمان ڈار اور خرم شیر زمان دونوں نے رکن اسمبلی سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کی درخواستیں دائر کر رکھی ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں